بلوچستان:دوزان میں ریلوے پل دھماکے سےتباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بلوچستان:دوزان میں ریلوے پل دھماکے سےتباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل
کیپشن: بلوچستان:دوزان میں ریلوے پل دھماکے سےتباہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ویب ڈیسک: بلوچستان میں بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ ہوگیا اور ٹرین سروس معطل ہوگئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں سے کوئٹہ جانے والی ٹرین معطل کردی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل کوگزشتہ رات گئے دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان:ٹرکوں، بسوں سےاتار کر شناخت کےبعد 23 پنجابی قتل،12دہشتگردہلاک

مزید بتایا کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور راولپنڈی سےکوئٹہ اور کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

ڈی ایس سکھر کا کہنا ہے کہ کراچی سے بولان جانے والی بولان میل ایکسپریس کو لاڑکانہ میں روک دیا گیا،ریلوے نے مسافروں کو ٹکٹ کے پیسے واپس کردئیے،جعفر ایکسپریس ک سکھر روک لیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہناہے کہ حالات ٹھیک ہونے تک دونوں ٹرینیں معطل رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بھی مسلح افراد نے بلاک کر دیا تھا۔