اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے 8 روزہ   جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیا۔شیر افضل مروت، شعیب شاہین، عامر ڈوگر، زین قریشی، احد چٹھہ، شیخ وقاص ودیگر کو جوڈیشل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کا 8 روزاہ جسمانی ریمانڈ کو کالعدم  قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز  نے کیس کی سماعت کی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام اور پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک کےلئے ملتوی کردی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ  جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کرنے سے برا تاثر جائے گا، اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  کیا برا تاثر جائے گا؟ میں واضح آبزرویشن دے چکا ہوں، اگر ہم کوئی آرڈر کرتے ہیں تو ملزم جوڈیشل ہو جائیں گے؟ جسمانی ریمانڈ کا یہ آرڈر برقرار تو نہیں رہ سکتا لیکن اگر ہو گیا تو کیا ہو گا؟۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ  عدالت کو زیادہ لمبا جسمانی ریمانڈ نہیں دینا چاہیے، ٹرائل عدالت نے اپنے آرڈر میں ریمانڈ کی کوئی وجوہات بھی نہیں لکھیں۔

چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ  آپ اس جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کا کیسے دفاع کرینگے؟۔ پراسیکیوٹر نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ  کل جمعہ ہے اور جمعہ کو دو رکنی بنچ نہیں ہوتا، کل صبح دس بجے یہ دو رکنی خصوصی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔

Watch Live Public News