ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیو نیوز اور پبلک نیوز کے رپورٹر کو کوریج سے روکنے پر احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نےجج سے مکالمہ کیا کہ دونوں صحافی متوازن رپورٹنگ کرتے ہیں انہیں کیوں روکا گیا،سارے صحافی آئینگے تو سماعت چلے گی،صحافیوں کو کوریج سے روکنا اوپن ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔
عدالت نے کمرہ عدالت میں موجود ڈپٹی سپرنینڈنٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن رپورٹرز کو باہر روکا گیا ہے انہیں اندر آنے کی اجازت دی جائے۔
کمرہ عدالت میں موجود صحافی نے کوریج میں رکاوٹ سے متعلق درخواست بھی جمع کرادی۔
عدالت نے جیل انتظامیہ کو صحافیوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کردی۔