اداروں کی تشکیل نو کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ

اداروں کی تشکیل نو کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: Govt's big decision
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اداروں کی تشکیل نو کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ،وفاقی اداروں کی تنظیم نو اور تشکیل نو میں فارغ ہونے والے ہزاروں ملازمین کو مالی پیکج ملے گا۔

سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں اہم ترامیم منظور کرلی گئی، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے سول سرونٹ ایکٹ کے سیکشن 2 اور 11 میں ترامیم منظور کرلیں،وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ان ترامیم کو لاگو کیا جائے گا،آنے والے دنوں میں تنظیم نو کے نتیجے میں فارغ ملازمین کو مالی پیکج دیا جائے گا۔

ترمیم کے مطابق کسی بھی وزارت،ڈویژن یا ادارے کے خاتمے پر حکومت مالی پیکج دے گی،فارغ ہونے والا ملازم مالی پیکج لینے کا پابند ہوگا،ترامیم کے تحت اعتراض سننے کے لیے کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

فارغ ہونے والا ملازم مالی پیکج پر اعتراض کی صورت میں کمیٹی کو درخواست دے سکے گا،فارغ ہونے والے ملازم کو ایک ہفتے کے اندر درخواست دینی ہوگی،کمیٹی 30 دنوں میں درخواست پر فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی۔

Watch Live Public News