میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی، اے این پی امیدوار کی فتح برقرار

میئر مردان کے الیکشن کی دوبارہ گنتی، اے این پی امیدوار کی فتح برقرار
مردان: عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت ماریار دوبارہ گنتی میں مردان کے میئر برقرار رہے۔ ریٹرننگ آفیسر مجیب الرحمان کے مطابق مردان میئر کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں اے این پی کے حمایت ماریا کے ووٹوں میں 2 ہزار 26 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس سے ان کے ووٹوں کی تعداد 58 ہزار 484 ہو گئی ہے۔ آر او نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا امانت شاہ کے ووٹوں میں بھی 2 ہزار 28 ووٹوں کا اضافہ ہوا جس ان کے ووٹوں کی تعداد 51 ہزار 966 ہوگئی ہے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آر او کے مطابق میئر مردان کے الیکشن میں شکست کھانے والے مولانا امانت شاہ نے دوبارہ گنتی کے نتائج تسلیم کرلیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔