آپ نے بہت بار وزیرِ اعظم عمران خان کے ہاتھ میں انگوٹھی دیکھی ہوگی۔کیا آپ کو معلوم ہے اس انگوٹھی میں کون سا پتھر یا نگینہ جڑا ہے؟ اس پتھر کے کون کون سے فائدے ہیں؟ کیا عمران خان کو یہ نگینہ پہننے سے فائدے ہوئے؟ اگر ہاں تو کون کون سے؟
وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ انگوٹھی چھوٹی انگلی میں ہی کیوں پہن رکھی ہے؟آئیں ان سوالوں کے جواب تلاش کرتے ہیں. وزیرِاعظم عمران خان نے جس پتھر یا نگینے کی انگوٹھی پہن رکھی ہے اس کا نام ہے زرد عقیق۔ مگر زرد عقیق کے فوائد بتانے سے پہلے یہ بات جان لیں کہ آسانیاں ، راحتیں اور فائدے پروردگار کی ذات ہی سے ملتے ہیں۔ پتھر اور نگینوں کوبھی پروردگار ہی نے پیدا کیا ہے اور اس نے کوئی بھی چیز بغیر مقصد کے پیدا نہیں کی۔ اس لیے ان کو پہننے سے فائدے ہوتے ہیں۔
تو بات ہو رہی تھی زرد عقیق کی جو وزیرِ اعظم عمران خان نے پہن رکھا ہے۔ آپ کو یاد ہوگا یہ عقیق عمران خان نے تب پہنا تھا جب پانامہ کیس چل رہا تھا۔ عمران خان کی ریحام خان سے شادی ختم ہوچکی تھی۔ ان کا گھر دوسری بار ٹوٹا تھا۔دھرنے ناکام اور لاک ڈاؤن کی حکمتِ عملی فیل ہوچکی تھی۔دھاندلی پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ان کے خلاف آچکا تھا۔ اور یہ بات بھی اب تو سامنے آچکی ہے کہ اس وقت عمران خان کو لگتا تھا کہ ان پر کالا جادو ہوچکا ہے۔ وہ کسی قسم کا فیصلہ نہیں کر پارہے تھے۔ ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوچکی تھی۔ اس وقت عمران خان نے بشریٰ بی بی کے مشورے پر زرد عقیق کی یہ انگوٹھی پہنی۔ اور پھر ان کے دن پھر گئے ۔ اصل میں زرد عقیق انسان میں روحانیت پیدا کرتا ہے۔
زرد عقیق پہننے کے فوائد
زرد عقیق گناہوں سے چھٹکارا دلا کر انسان میں پاکیزگی بھر تا ہے۔ یہ کالے جادو کا اثر ختم کردیتا ہے۔ کالے جادو ، حادثات ، آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے۔اسے پہننے سے دولت آتی ہے، خوف ختم ہوتا ہے،عزت اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ غم ،دکھ ، تکلیفیں، پریشانیاں ، ڈپریشن ، غصے اور چِڑچِڑاپن ختم کرتا ہے۔ اسے پہننے سے دشمن ، حریف یا Competitor پر رعب پڑتا ہے۔ زرد عقیق پہننے والے کا دشمن اس سے خوف کھاتا ہے۔اسے پہننے والے کی خواہشات پوری ہوتی ہیں۔ اسے اقتدار ملتا ہے۔ کامیابی ملتی ہے، بہترین نوکری حاصل ہوتی ہے۔ زرد عقیق انسان کو مستقل مزاج بناتا اور اس میں ٹھہراؤ پیدا کرتا ہے۔ اسے پہننے سے ازدواجی زندگی خوشگوار ہوتی ہے۔ انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور اگر بیماری ہو بھی جائے تو شدید نہیں ہوتی اور وہ جلد صحت یاب ہوجاتا ہے۔ یہ انسان کو مضبوط اور طاقتور بناتا ہے۔توانائی بحال کرتا اور لمبی عمر کا باعث بنتا ہے۔زرد عقیق انسان میں امید پیدا اور مایوسی ختم کرتا ہے۔
اب آئیے عمران خان پر۔ انہوں نے زرد عقیق پہنا تو پانامہ کیس کا فیصلہ ان کے حق میں آیا۔ نواز شریف نا اہل ہوئے۔ عمران خان نے الیکشنز جیتے، وزیراعظم بنے۔ ان کا گھر آباد ہوا اور ماشا اللہ وہ اور ان کی زوجہ بشریٰ عمران بہترین زندگی گزار رہے ہیں۔ اپوزیشن عمران خان کو کرسی سے ہٹانے میں ناکام رہی۔ اور یہ بھی نہیں لگتا کہ اپوزیشن وزیرِ اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کرے گی۔ مہنگائی اور معیشت کی حالت بہتر نہ ہونے کے باوجود عمران خان پُر امید ہیں کہ وہ بطور پرائم منسٹر کامیاب ہوجائیں گے۔ملک کے حالات بہتر کر لیں گے۔ عمران خان کی فیصلہ سازی بہتر ہوئی۔ انہوں نے اپنی مرضی کے وزیر، چیف منسٹرز ،گورنرز وغیرہ لگائے۔ بار بار کا بینہ میں تبدیلیاں کیں ۔اسد عمر جیسے قریبی دوست کو فنانس منسٹر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ عثمان بزدار کو وزیرِ اعلیٰ بنایا اور شدید تنقید کے باوجود برقرار رکھا ۔ جہانگیر ترین سے راہیں جدا کرلیں۔ اتنے سارے مشکل فیصلے۔۔۔۔۔یہ اگر فیصلہ کرنے کی قوت کا کرشمہ نہیں تو اور کیا ہے؟ عمران خان مزید مذہبی ہوگئے۔ روحانیت کی طرف رجحان بڑھ گیا۔ ہر وقت پر سکون رہتے ہیں۔ کورونا ہوا مگر پروردگار کے کرم سے بہت جلد اسے ہرا دیا۔اس کے علاوہ اور بہت سے فائدے عمران خان کو زرد عقیق پہننے کے بعد ہوئے۔
زرد عقیق کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ بالکل بھی مہنگا نہیں ہے۔ زرد عقیق چند سو روپے سے چند ہزار روپے تک کا مل جاتا ہے۔ مگر اصل زرد عقیق ڈھونڈنا بڑا مشکل کام ہے۔ آج کل بازار میں 2 نمبر زرد عقیق کی بھرمار ہے۔ یہ دو نمبر یا نقل زرد عقیق چین سے آرہے ہیں۔ عمران خان نے زرد عقیق کو چاندی کی انگوٹھی میں پہن رکھا ہے۔ اس کی وجہ بھی روحانیت ہے۔ چاندی بھی روحانیت پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ چاندی انسان کو غصے سے بچاتی اور اس کا دماغ ٹھنڈا رکھتی ہے۔ رہا سوال یہ کہ عمران خان نے زرد عقیق کی یہ انگوٹھی دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں کیوں پہن رکھی ہے تو اس کا جواب بھی نہایت اہم ہے۔ پامسٹری کے مطابق چھوٹی انگلی کا تعلق مرکری یعنی عطارد سے ہے۔ عطارد ہے کمیو نی کیشن کا سیارہ ۔ اسی لیے تو عمران خان تقریر بہت اچھی کرتے ہیں۔ اور یہ بات ان کے مخالفین بھی مانتے ہیں۔ انہیں تقریروں سے متاثر ہو کر لوگوں نے انہیں ووٹ دیا۔ عمران خان کو اپنی بات لوگوں تک بہترین انداز میں پہنچانے کا فن آتا ہے۔ اور یہ کمال بھی زرد عقیق کا ہے۔ جب تک عمران خان نے زرد عقیق کی انگوٹھی پہن رکھی ہے ، یہ انہیں فائدہ دیتی رہے گی۔ اور یہ فائدہ دوسری بار وزیرِ اعظم بننا بھی ہوسکتا ہے۔