لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ابھی آئے نہیں کہ حکومت کی ٹلی بج چکی ہے۔ نواز شریف کے واپس آنے کا خوف انہیں سونے نہیں دے رہا۔ نالائقی۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ جب وزیراعظم نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چپڑاسی کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے بلکہ بونترائے ہوئے ہیں۔ بونترائے عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانونا ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے قائد محمدنواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے۔ جن کا اپنا ٹکٹ عوام کاٹ چکے ہیں، وہ اپنے ٹکٹ کی فکر کریں۔ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزام ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں۔ جب وزیراعظم نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملی۔