تاہم اب اگر کوئی بھی شخص کسی میسیج کو غلطی سے دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرے گا تو اسی وقت اسے اسکرین پر ان ڈو (undo) کی آفشن نظر آئے گی اور صارف ان ڈو (undo) کے لفظ کو کلک کرکے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو بھی واپس لا سکیں گے اور پھر وہ اسے سب کیلئے ہی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ یہ فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا کہ جب صارف کوئی بھی میسیج سب کیلئے ڈیلیٹ کرے گا۔ خیال رہے کہ صارف کے پاس ڈیلیٹ کیے جانے والے میسیج کو واپس لانے کیلئے صرف پانچ سیکنڈ کا وقت ہی ہوگا اور اس کے بعد مذکورہ فیچر کام نہیں کرسکے گا، یعنی کہ اگر کوئی 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی غلطی سمجھ کر میسیج کو ان ڈو (undo) کرے گا تو ٹھیک ورنہ ڈیلیٹ کیا ہوا میسیج واپس نہیں ہوسکے گا ۔"Delete for Me" ???????????? We've all been there, but now you can UNDO when you accidentally delete a message for you that you meant to delete for everyone! pic.twitter.com/wWgJ3JRc2r
— WhatsApp (@WhatsApp) December 19, 2022
ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد بلآخر ڈیلیٹ کئے گئے پیغام کو واپس ونڈو چیٹ پر لانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔ جون 2022 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیج کو واپس لانے کے حوالے سے ان ڈو (undo) فیچر پر کام کر رہے ہیں ۔بعد ازاں کمپنی نے مذکورہ فیچر کی آزمائش کیلئے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی گئی تھی تاہم اب اسے تمام صارفین کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔ اگر آپ بھی واٹس ایپ صارفین ہیں تو آپ نے چند دن قبل ہی اس نئے فیچر کو اپنی ایپ میں دیکھا ہوگا اور اگر نہیں دیکھا ہے تو اب اسے دیکھ لیں ۔ مذکورہ فیچر اس وقت ہی کام کرتا ہے کہ جب کوئی بھی صارف کسی میسیج کو غلطی سے سب کیلئے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کرتا ہے ۔عام طور پر صارفین کسی گروپ یا چیٹ میں غلط میسیج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ کرتے وقت ایک عام غلطی کر تے ہیں اور وہ میسیج کو تمام افراد یعنی وصول کرنے والے افراد سمیت ہر کسی کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں۔