پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کہتے ہیں کہ صوبائی اسمبلیاں ختم کرکے ڈویثزن پر اسمبلی بنانی چاہیے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں ، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے اس کی بجائے ہمیں صوبای حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہئے صوبائ اسمبلیاں ختم کر کے ڈویثزن پر اسمبلی بنانی چاہئے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں https://t.co/4YgS0IdFn9
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 26, 2022
لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے، اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے۔