200 کروڑ روپے معاوضہ! بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون؟ 

200 کروڑ روپے معاوضہ! بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار کون؟ 

(ویب ڈیسک ) ہندوستانی سنیما میں ایک اہم پیش رفت،  معروف اداکار   یش سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ولن  بن گئے۔  وہ نتیش تیواری کی آنے والی فلم رامائن میں راون کے کردار کے لیے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں ہمیشہ ہیرو کو فلم کی کامیابی کا سہرا دیا جاتا ہے، لیکن اب  ہیرو بھی ولن کا کردار نبھانے لگے ہیں ۔اس سے قبل  بھارتی فلموں میں  امریش پوری اور شکتی کپور جیسے کردار اداکاروں کو منفی کرداروں میں ٹائپ کاسٹ کیا جاتا تھا۔

حیران کن طور پر مشہور فلم سیریز“ کے جی ایف“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش  نے فلم میں ” راون“ کا کردار ادا کرنے کے لیے 200 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا جو بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ ہے۔

جس کے بعد وہ اب بھارتی سنیما کے سب سے مہنگے ولن بن چکے ہیں، نتیش تیواری کی آنے والی فلم ” رامائن“ میں یشراون“ کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق   یش نے فلم کے معاوضے اور ڈسٹریبیوشن شیئر کی مد میں 200 کروڑ روپے وصول کیے ہیں، یہ فیس شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت کئی معروف اداکاروں کی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔

سلمان خان اور پربھاس جیسے معروف اداکاروں نے بھی عام طور پر فی فلم 120 سے 180 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

Watch Live Public News