آگ بجھانے والے اسٹیشن میں سبزیوں کی کاشت

آگ بجھانے والے اسٹیشن میں سبزیوں کی کاشت
کراچی(پبلک نیوز) کراچی میں انوکھا قسم کا فائر اسٹیشن، جہاں پر آگ بھجانے والے سامان کے بجائے سبزیاں اُگائی جانے لگی.اُگائی جانے والی سبزیوں میں پالک، میتھی،دھنیا، پودینہ اور دیگر اقسام کی سبزیاں شامل ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں یہ اسٹیشن ڈھائی ایکڑ کے رقبے پر قائم کیا گیاہے. یہ ایک واحد فائر اسٹیشن ہے جہاں پانی تو نہیں لیکن باقی بہت کچھ موجود ہے۔ شہریوں کے مطابق علاقے میں آگ لگنے کی صورت میں گاڑیاں شیرشاہ اسٹیشن سے آتی ہیں۔شہریوں کا کہنا تھا ان کے پاس پانی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ہائیڈرینٹ بھی ختم ہو چکا ہے۔ یہاں گاڑی آتے آتے آگ ویسے ہی بجھ چکی ہوتی ہے. آمنہ بیگم کی جانب سے سبزیاں اگانے کا اعتراف کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایک غریب شخص نے یہاں پر کھیت لگایا ہے، اگر یہاں پانی نا پہنچے تو بڑی بڑی جھاڑیاں اُگ آتی ہیں اور قبضہ ہوجاتا ہے۔سبزیاں اُگائے جانے پر چیف فائر افسر کا موقف ہے کہ یہاں پر قبضہ مافیا سے بچاؤ کیلئے سبزیاں اُگائی جا رہی ہیں، کیوں کے اسٹیشن غیر فعال ہے ، اور قبضہ مافیا اس پرنظرے جمائے ہوئے ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔