تمام ادارے نیوٹرل رہیں تو وزیراعظم گھر چلا جائے گا: بلاول بھٹو

تمام ادارے نیوٹرل رہیں تو وزیراعظم گھر چلا جائے گا: بلاول بھٹو
لاہور ( پبلک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ غیر جمہوری حکومت پر جمہوری حملہ ہے۔ احتجاج اورعدم اعتماد کے جمہوری ہتھیاروں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ عدم اعتماد کے بعد صاف اور شفاف انتخابات کراناچاہتے ہیں۔ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ور دھوکا نکلا، پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، معیشت تباہ کردی گئی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ تمام ادارے نیوٹرل رہیں تو وزیراعظم گھر چلا جائے گا۔ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت تباہ کردی گئی۔ ہمارے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔