این اے 193 ضمنی انتخاب: پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی شروع

این اے 193 ضمنی انتخاب: پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی شروع
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ، ووٹوں کی گنتی جاری ہے. جام پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بلاتعطل شام 5 بجے تک جاری رہی. ضمنی انتخاب میں‌3 لاکھ 79 ہزار 204 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پی ٹی آئی کے محسن لغاری اور ن لیگ کے عمار لغاری کے درمیان کانٹے کا جوڑ پڑے گا جبکہ پیپلزپارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی میدان میں ہیں ۔ حلقے میں مجموعی طور پر237 پولنگ اسٹیشن قائم کئےگئے ہیں جن میں سے 68 کو حساس قرار دیا گیا ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے 2 ہزار 650 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رینجرز اور آرمی کے جوان بھی گشت پر مامور ہیں ۔ خیال رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔