اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار، اہل خانہ سے ہمدردی کی۔ وزیراعظم نے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں ضلع بارکھان کے علاقے رکنی میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا بارکھان کے رکنی بازار میں ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کےلئے موجود تھی ۔