ویب ڈیسک: پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں بدل گیا۔
تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے قریب فائبر کے دروازے بنانے والی فیکٹری میں پٹاخہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقعے کے اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے وہاں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا، پولیس نے مالک کی شکایت پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔