ویب ڈیسک:(شکیل خان) حکومت پنجاب کےدو اسٹیٹ آف آرٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز پی سی بی کے حوالے کردیئے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق پی سی بی کودو ہائی پرفارمنس سینٹر دینے کا فیصلہ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے جبکہ سیالکوٹ اور فیصل آباد کے ہائی پرفارمنس سینٹرز میں جدید ترین سہولیات موجود ہیں اور دونوں ہائی پرفارمنس سینٹرز کےساتھ کرکٹ گراؤنڈز بھی موجود ہیں۔
دو ہائی پرفارمنس سینٹرز ملنے کےبعد پی سی بی کے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرزکی تعدادپانچ ہوگئی ہےاور پی سی بی دونئے سینٹرز میں ایونٹس اور کوچنگ پروگراموں کی منصوبہ بندی شروع کرےگا۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان کا کہنا ہے کہ دوہائی پرفارمنس سینٹرزدینے پر حکومت پنجاب کا شکریہ،جدید ترین سہولیات پاکستان میں کرکٹ کی تربیت کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کریں گی۔