( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: نیویارک شہر کے تاریخی راک فیلر سنٹر پربابر اعظم کی تصویر دیکھائی گئی۔
امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ کا میلہ سجنے میں چند گھنٹوں کا انتظار باقی رہ گیا۔ نیویارک شہر کے تاریخی راک فیلر سنٹر پر ورلڈکپ لائٹ شو کا اہتمام ہوا۔
لائٹ شو میں ورلڈکپ کھیلنےوالی ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویربھی دکھائی گئیں۔ ورلڈکپ کے گروپس میں شامل ٹیموں کے ناموں کو بھی راک فیلرسنٹرپر دکھایا گیا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کا نام اور انکی تصویر بھی راک فیلر سنٹرپر دکھائی گئی۔