مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پرسیاستدانوں کی مبارکباد

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پرسیاستدانوں کی مبارکباد
کیپشن: مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پرسیاستدانوں کی مبارکباد

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب  بنتے ہی مریم نواز کو سیاسی رہنماوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے کو بہتر انداز میں چلائیں گی،استحکام پاکستان پارٹی وفاق اور پنجاب میں حکومت کا غیر مشروط ساتھ دیگی، پنجاب کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

"آل دی بیسٹ " عبدالعلیم خان کا نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل قومی ہم آہنگی اور اتحاد میں ہے،ہمارا نعرہ یہی رہے گا کہ نئی سوچ کو چنو،سیاسی تنظیمیں اور سول سوسائٹی مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا ان پر اراکین پنجاب اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، مریم نواز پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہوئی ہیں، مریم نواز ایک انتہائی قابل، زیرک اور متحرک سیاسی رہنما ہیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ   مریم نواز کا انتخاب صوبہ پنجاب کی عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا،اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نو منتخب ایم این عون چوہدری

استحکام پاکستان پارٹی کےایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور نو منتخب ایم این عون چوہدری نے مریم نواز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مریم نواز شریف کا پاکستان کی  پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننا قابل شتائش ہے، مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے سے خواتین کے مثبت عملی سیاسی کردار میں اضافہ ہوگا،مریم نوازشریف نے اپنی محنت،قابلیت اورلگن سے یہ مقام حاصل کیا۔

عون چوہدری نے مزید کہا کہانشااللہ پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،میاں براداران کی قیادت میں پاکستان اب ترقی کی نئی منازل طے کرے گا،ترقی کےاس سفر میں آئی پی پی اپنا كردار ادا کرےگی۔