اللہ کا شکر ہے کہ یہ موقع ملا ،کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بھائی ایک ساتھ کھیلیں گے، حنین شاہ

07:38 PM, 26 Feb, 2024

محمد شکیل خان

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باولرنسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ کہتے ہیں کہ تینوں بھائیوں کا ایک ساتھ ایک فرنچائز میں کھیلنا  ہمارے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا  تجربہ بڑا اچھا جا رہا ہے، پوری ٹیم سپورٹ کر رہی ہےاور اعتماد دے رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن کھیلا ہوں اس لئے کوئی پریشر محسوس نہیں کررہا، تینوں بھائیوں کا ایک ساتھ ایک فرنچائز میں کھیلنا  ہمارے لئے قابل فخر لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم  بھائیوں نے پی ایس ایل اور پاکستان میں کھیلنے کے لئے  کافی محنت کی ہے،، اللہ کا شکر ہے کہ یہ موقع ملا ہے،کبھی سوچا نہیں تھا کہ تینوں بھائی ایک ساتھ کھیلیں گے، نسیم شاہ کے بھائی ہونے کو ہمیشہ مثبت  طریقے سے لیتے ہیں اوراس سے ہمیں اعتماد ملتا ہے، اپنی محنت کر رہے ہیں،یہ نہیں سوچتے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ جس بھی ٹیم سے  کھیلیں انہیں میچز جتوائیں، پاکستان نے ہمیشہ ہی اچھے اچھے باولرز پیدا کئے ہیں، پاکستان ٹیم میں آنے کے لئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے اور میں بھرپورمحنت کر رہا ہوں۔

حنین نے مزید کہا کہ اللہ نے چاہا تو پاکستان کے لئے بھی کھیل لیں گے،یہ نہیں سوچتا کہ کتنا مشکل ہے، پی ایس ایل میں کھیلنا بہت بڑا موقع  ہے، اگر کوئی کھلاڑ ی پی ایس ایل میں سلیکٹ ہوتا ہے تو وہ پوری دنیا کی نظروں میں آجاتا ہے، پی ایس ایل کھیلنے سے کھلاڑی پاکستان کی قومی ٹیم کے نزدیک آجاتا ہے، اس دن کے لئے محنت کی ہے،کوشش کروں گا کہ جتنے میچز ملیں تو پرفارم کرکےاپنی جگہ بناوں۔ 

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بڑے ہیں انہیں گھر میں زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مزیدخبریں