ہم اب بھی ناممکن کو ممکن کر سکتے ہیں،ہیڈ کوچ لاہور قلندرزعاقب جاوید

ہم اب بھی ناممکن کو ممکن کر سکتے ہیں،ہیڈ کوچ لاہور قلندرزعاقب جاوید
سورس: publicnews

  پبلک نیوز: لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی ناممکن کو ممکن کر سکتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بیٹنگ پچز پر رنز ہی بنتے ہیں میچ میں دونوں ٹیمیں رنز کر رہی ہیں۔ اس مرتبہ دونوں ٹیموں کے لیے  یکساں کنڈیشنز ہیں ایسا نہیں ہے کہ پہلے یا بعد میں کھیلنے والی ٹیم کو فائدہ ہو۔ رنز بن رہے ہیں اس  لئے ٹیمیں ایک دوسرے کو چیلنج کر رہی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حارث روف جیسے بولرز بہت کم ہیں لاہور قلندرز اور پاکستان کے باؤلنگ کا ستون ہیں۔ ان کی کمی تو محسوس ہو گی وہ مضبوط  انداز سے واپس آئیں گے۔ اہم پلئیرز کے نہ ہونے  سے فرق پڑتا ہے  دوسرے کھلاڑیوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ لاہور قلندر ممکن اور  ناممکن تمام صورتحال سے گزرنے  کی تاریخ رکھتی ہے۔ ہم اب بھی ناممکن کو ممکن کر سکتے ہیں اگر پانچ ہارے ہیں تو پانچ میچز جیت بھی سکتے ہیں۔ہم کلوز میچز ہاررہے ہیں ہم پچاس ساٹھ رنز کے مارجن سے نہیں ہار رہے یہ بس ایک بال یا ایک اوور کی بات ہے۔   

عاقب جاوید نے کہا کہ رائٹ لیفٹ کمبینیشن بنانے کی وجہ سے  بیٹنگ آرڈر اوپر نیچے کیا ہے۔ پلاننگ کبھی حق میں جاتی ہے اور  کبھی خلاف چلی جاتی ہے۔ راشد خان  کا کوئی متبادل نہیں ہے  ہر ٹیم ان کو  مس کرے گی ہم بھی مس کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس سب سبق ہیں ہار کر بھی جیتے ہیں اور جیت کر بھی ہارے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو سب سبق یاد ہیں کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے ہم پرامید ہیں کم بیک کریں گے۔  فخر زمان کلاس کا بیٹر ہے وہ پی ایس ایل کے ٹاپ بیٹرز میں ہوتے ہیں وہ میچ ونر ہیں اور وہ  جلد کم بیک کریں گے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔