پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کرنے کی تیاریاں

پیٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت کی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کاایک اوراضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ڈیزل پراوایم سی اورڈیلرمارجن بڑھانےکی سمری غور کیلئے ای سی سی کو بھجوا دی۔

دستاویزات کے مطابق پٹرول پراوا یم سی مارجن میں 45 پیسے فی لٹراضافےکی تجویز، پٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 58 پیسے اضافے کی تجویز، ہائی سپیڈڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 45پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل پرڈیلرزمارجن میں 50 پیسےبڑھانےکی تجویز، پٹرول پراوایم سی مارجن2روپے 81پیسےسے3 روپے 26پیسے کرنے کی تجویز، پٹرول پرڈیلرزمارجن 3روپے 70پیسےسے 4روپے28پیسےفی لٹرکرنےکی تجویز بھجوائی گئی۔

دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے 81پیسے سے 3روپے 26پیسے کرنے کی تجویز اور ہائی سپیڈڈیزل پر ڈیلرز مارجن 3روپے 12پیسے سے 3روپے 62پیسے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔