نواز شریف کے پیسے لندن میں، سیاست پاکستان میں

نواز شریف کے پیسے لندن میں، سیاست پاکستان میں
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تصویر کے ساتھ ان کا ایک بیان شیئر کیا ہے جس میں ایاز صادق نے کہا تھا کہ ’’میاں صاحب کا جسم لندن میں اور روح پاکستان میں ہے‘‘۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1486208068761399296?s=20 وفاقی وزیر نے کہا کہ اصل صورتحال یہ ہے کہ میاں نواز شریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے۔ اکائونٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔

Watch Live Public News