’فوری الیکشن نہ ہوئےتو قحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑا ہوسکے گا‘

’فوری الیکشن نہ ہوئےتو قحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑا ہوسکے گا‘
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہوئےتو قحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑا ہوسکے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 200کا ڈالردینےوالےارسطوڈار نے250کا ڈالرکرنے کی اجازت دیدی ہےایل سی کھل نہیں رہی بینکوں میں بھونچال ہےلوگ دھکے کھا رہے ہیں ، سب ڈرامےایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنےکے لیےکیےجا رہےہیں فوری الیکشن نہ ہوئےتوقحط زدہ قوم کےغضب کےآگےکوئی نہیں کھڑاہوسکےگا۔رہےگانام اللہ کااورراج کرےگی خلق خدا . شیخ رشید نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیے ہیں ، گرفتاریاں جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی اور IMF کا مسئلہ کھٹائی میں ہے صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔