نوازشریف پاکستان آکر اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں

نوازشریف پاکستان آکر اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں
اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ایک ہی ایجنڈا ہے، وہ اینٹی آرمی ، اینٹی سٹیبلشمنٹ اور اینٹی عمران خان ہیں اور اس ایجنڈے پر وہ کسی بھی انتہا پر جانے کو تیار ہیں، وہ حمدللہ کو بھی ملنے اور اس کا دفاع کرنے سے باز نہیں آئے۔ اگر وہ مودی ، جندال کے ساتھ پگڑیاں بدل سکتے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ فیٹف میں پاکستان پھنسا رہے۔ ان کو تکلیف ہوتی ہے کہ عمران خان کیسے اکانومی کو لے کر باہر نکلے تو ہم ان کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر نواز شریف واپس آنا چاہیں تو انہیں چارٹر طیارہ دے سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں اور اپنے خلاف کیسز کا مقابلہ کریں اور کمپنی کی مشہوری کیلئے وہاں سے اینٹی سٹیٹ ، اینٹی عمران تقریریں نہ کرے، میں ان کو پہلے مشورہ دے چکا ہوں تھا کہ جو سیاپا یہ اب ڈال رہے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ الیکشن ہارنے کے بعد کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ یہ 2023 میں بھی یہی کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ اپنی سیاست سے ، اپنی غیر پارلیمانی زبان کو نہیں نکالیں گے ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے پاکستان میں، ہم نادرا میں نیا نظام لانے لگے ہیں تاکہ جعلی شناختی کارڈ جو بلاک تھے جو ایم این اے ، ایم پی اے نے ایشو کروائے میں انہیں مسترد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف انڈیا اور اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کی ہے، نادرا کو مشکوک بنانے کیلئے غیر ملکی طاقتیں کوشش کر رہی ہیں، سوشل میڈیا پر کمپین چل رہی ہے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ سات سالوں میں جتنے جعلی کارڈ بنے ہیں ان سب کو پاکستان سے نکالیں گے۔ نور مقدم کو بلیک لسٹ پر ڈال دیا ہے، اس کے باپ کو بھی پکڑ لیا ہے، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کاش اس ملک میں ایسا نظام ہو کہ خواتین کو قتل کرنے والوں کو پھانسی دی جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہاں چین کا نظام لایا جائے تاکہ کرپٹ لوگوں کو بھی پھانسی دی جائے،کرپٹ اور چور کو بھی موقع پر ہی سزا ہونی چاہیے، افغان پالیسی پر فیصلہ وزارت خارجہ کرے گی، ہمارے ذمہ بارڈر ہیں، ہمارے لئے کوئی چیلنج نہیں ، اگر ایسا کوئی چیلنج آیا تو ہم وزارت خارجہ سے مشاورت کریں ، افغان آرمی کو سرنڈر کہنا غلط ہے، وہ آئے ہیں اور جلد چلے جائیں گے۔

Watch Live Public News