کراچی ( ویب ڈیسک )ساحل پر اینکر ٹوٹنے کی وجہ سے پھنسے ہوئے جہاز کے کیپٹن نے بار بار پاکستانی حکام سے رابطہ کیا مگر انہوں نے کسی بھی مدد سے انکار کر دیا،ہینگ ٹونگ بحری جہاز کے کیپٹن نے منوڑہ کنٹرول سے رابطہ کیا جنہوں نے کسی بھی مدد سے انکار کر دیا اور آخر کار بحری جہاز ساحل سمندر کے ساتھ ریت میں پھنس گیا۔ ایک نجی ٹی وی کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ آڈیو ریکارڈنگ میں جہاز کے کیپٹن نے پورٹ قاسم سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر وہاں سے کوئی جواب نہ دیا گیا جب تیسری با ر رابطہ کیا گیا تو پورٹ قاسم کی طرف سے نے مشورہ دیا کہ چینل 10 پر رابطہ کر کے مدد طلب کریں، جب کیپٹن کی طرف سے چینل 10 پر رابطہ کیا گیا تو وہاں سے بھی جواب ندارد۔ ہینگ ٹینگ 77 بحری جہاز کے کیپٹن عمر نے ہنگامی حالات کے پیش نظر منوڑہ کنٹرول سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ جہاز کا اینکر ٹوٹ گیا ہے اور وہ ساحل کی طرف جا رہا ہے، انہیں فوری مدد کی ضرورت ہے یہاں بھی منوڑہ کنٹرول سے جواب نہ ملا تو کیپٹن نے دوبارہ رابطہ کیا، اور اس بات کی تصدیق کرنا چاہتی کہ اس کا پیغام سن لیا گیا ہے، جس پر جواب دیا گیا کہ ”معذرت! منوڑہ کنٹرول کی طرف سے آپ کی کوئی مدد نہیں کی جا سکتی ہے۔ کیپٹن عمر نے بتایا کہ رات گئے ایک بجے کے بعد ان گنت رابطے کرنے کی کوشش کی گئی، مگر کوئی جواب نہ ملا تو جہاز ساحل کی ریت میں گراؤنڈ ہو چکا تھا۔دوسری طرف منوڑہ کنٹرول کا کہنا ہے کہ انہوں نے جہاز کے کیپٹن کو مدد کی پیشکش کی مگر انہوں نے مدد لینے سے انکار کر دیا۔