اسٹیلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، پرویز خٹک

اسٹیلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، پرویز خٹک
اسلام آباد: سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اسٹیلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی سیاسی سوچ رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کچھ نہیں پتا کیا ہونے جا رہا ہے، ہماری کسی سے بات چیت نہیں ہو رہی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے الیکشن کروائیں، ملک کے حالات بگڑ رہے ہیں عوام کا فیصلہ تسلیم کریں۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اسٹیلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی سیاسی سوچ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو اب سے کچھ دیر سنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔