اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کےمقدمے میں اہم پیشرفت

اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کےمقدمے میں اہم پیشرفت
کیپشن: اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کےمقدمے میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: عدالت نےاداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں انیلہ ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مستردکرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار طاہر انجم کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم احمد نے پولیس کی درخواست پر کی۔

پولیس نے انیلہ ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا۔

عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے سامنے اسٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے سے گزرتے ہوئے اداکار طاہر انجم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑ دئیے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس نےاداکار طاہر انجم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے میں مقدمے میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی انیلہ ریاض اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا تھا۔

Watch Live Public News