مغربی ممالک میں پاکستان مخالف عناصر کیخلاف بڑا اقدام

مغربی ممالک میں پاکستان مخالف عناصر کیخلاف بڑا اقدام
اسلام آباد ( پبلک نیوز) بیرون ملک بیٹھ کر پا کستانی ادارے کیخلاف دشنام طرازی کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ٗ ایسے تمام لوگ وہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں ان وہ جلد قانون کے شکنجے میں آسکتے ہیں اور ان کو پاکستانی قانون کے تحت وطن واپس لا کر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک میں بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف پاکستان نے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہے ٗ یہ معاملہ مغربی ممالک کی حکومتوں کیساتھ اٹھا دیا ہے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی سرگرمیوں کی تفصیلات متعلقہ ممالک کیساتھ شئیر کر دی گئی ہیں ٗ پاکستان ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سفارتی، سیاسی اور قانونی راستے اختیار کرے گا۔ مغربی ممالک کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان مخالف ایکٹیوسٹس کو بھارتی ایجنسی را سمیت دیگر دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے ، یہ عناصر مغربی ممالک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی اداروں اور حکومت کیخلاف جعلی اور غلط معلومات پھیلا کر مہم چلاتے ہیں، ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ حکومتوں کو تعاون کا کہا گیا ہے۔

Watch Live Public News