جارج فلائیڈ کے قاتل پولیس اہلکار کو 22 سال قید کی سزا

جارج فلائیڈ کے قاتل پولیس اہلکار کو 22 سال قید کی سزا
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکی عدالت نے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر پولیس اہلکار کو 22 سال قید کی سزا سنا دی ٗ ڈریک شوون کو اس سے قبل اپریل کے مہینے میں مجرم قرار دیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا میں تشدد کے ایک واقعہ میں گردن پر گھٹنا رکھ کر سفید فام امریکی پولیس اہلکار ڈریک شوون کی طرف سے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل پر اب 22 سال چھ ماہ کی سزا سنا دی گئی ہے ٗ امریکی عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں اس اقدام کو نسل پرستی قرار دیا ہے اور امریکی معاشرے میں اس کی حوصلہ شکنی کرنے کا تلقین کی ہے۔پولیس اہلکار ڈریک شوون کو اپریل کے مہینے میں عدالت نے تمام الزامات کو درست قرار دیتے ہوئے مجرم قرار دیا تھا ٗ 46 سالہ سیاہ فام جارج فلائیڈ مینی سوٹا کے شہر مینیاپولس کا رہنے والا تھا جہاں پر گزشتہ سال 25 مئی کو ایک پولیس اہلکار نے قتل کر دیا تھا ٗ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوری دنیا میں وائرل ہو گئی جس کی وجہ سے امریکہ میں نسل پرستی کا موضوع ایک بار پھر خبروں میں آیا۔

Watch Live Public News