ایران کا جوہری اقدامات سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان

ایران کا جوہری اقدامات سے پیچھے نہ ہٹنے کا اعلان
تہران ( ویب ڈیسک ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران امریکی پابندیوں ٗ عالمی ایجنسی کے ساتھ معاہدے کی شقوں پر عمل کرے گا مگر ان کا مطلب یہ کہیں نہیں کہ وہ جوہری اقدامات سے پیچھے ہٹ گیا ہے ٗ نئے معاہدے کو لیکر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ذریعہ ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے معاہدے میں توسیع پر ہمارے تنازعات اور اختلافات پیدا ہوگئے۔سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اگر امریکی کی طرف سے پابندیاں ختم کردی جائیں تو وہ یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ایران کی طرف سے عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں طے پائے گئے جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل دوبارہ شروع کر دی جائیگی ٗ اب یہ فیصلہ امریکہ پر منحصر ہے ٗ ایران چاہتا ہے کہ وہ معاہدے کی شقوں پر دوبارہ عمل کرے ۔مزید برآں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی میں ایران کے مندوب کاظم غریب آبادی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کے معاہدے میں توسیع سے متعلق ایجنسی کی درخواست کا جواب دینے کے پابند نہیں ہے ۔یاد رہے کہ بین الاقوامی ایجنسی کا ایران کا ساتھ معاہدہ گزشتہ جمعرات کو ختم ہو گیا تھا ٗ جس کے چند گھنٹے بعد ہی امریکہ کی طرف سے جوہرے معاہدے کی بحالی نہ کرنے پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں ۔

Watch Live Public News