سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے محمد رمضان کو کامیاب بزنس شروع کرنے پر مبارکباد دی۔ نوجوانوں کو حکومتی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ بھی دیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی سرپرستی میں کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ موجودہ حکومت کے تاریخی اقدامات نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا سوچا ہے۔ نوجوانوں سے درخواست ہے کہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتائج اب تیزی سے سامنے آ رہے ہیں! ایبٹ آباد کا بیروزگار نوجوان چند مہینوں میں دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ہزاروں ڈالرز کمانے لگا! یہ سب کچھ کیسے ممکن ہوا؟ ذرا آپ بھی دیکھئیے!#KamyabJawan pic.twitter.com/ytVbBXNhbg
— Usman Dar (@UdarOfficial) June 26, 2021
ایبٹ آباد ( پبلک نیوز) کامیاب جوان پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں کی مالی اور تکنیکی معاونت، حکومت کے نوجوانوں کیلئے اقدامات کے نتائج سامنے آنے لگے۔ ہزاروں نوجوانوں کو تکنیکی معاونت کے بعد روزگار کے مواقع مل گئے۔ ایبٹ آباد کا بےروزگار نوجوان ای کامرس بزنس سے ڈالرز کمانے لگا۔محمد رمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعد آن لائن ویب سائٹ شاپی فائی پر اپنا اسٹور کھول لیا۔ کامیاب جوان اسکل اسکالرشپ پروگرام کے طرح نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہا ہے؟ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے محمد رمضان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کر دی۔محمد رمضان نے ویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئے نیوٹیک اور حکومتی تعاون حاصل کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی فیس یا معاوضے کے ویب ڈویلپمنٹ کے کورسز مکمل کئے۔ آج دنیا کے بڑے آن لائن اسٹور شاپی فائی پر اسٹور کا مالک ہوں۔ وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وزیراعظم، کامیاب جوان کی ٹیم اور نیوٹیک کا شکز گزار ہوں۔