’5 منٹ کی فون کال پر ٹیکس ناقابل عمل قرار‘

’5 منٹ کی فون کال پر ٹیکس ناقابل عمل قرار‘
کراچی (ویب ڈیسک) 5 منٹ کی موبائل فون کالز پر 75 پیسہ اضافی ٹیکس کا معاملہ، ٹیلی کام انڈسٹری نے موبائل فون کالز پر مجوزہ ٹیکس ناقابل عمل قرار دے دیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کا مؤقف سامنے آیا ہے۔ یہ اقدام بنڈل آفر کی سہولت والے 98فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔ نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے فراہم کیے جانے والے بنڈلز کے خاتمہ کا باعث بن سکتا ہے۔مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ٹیکس صارفین کو پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملا نے کی جانب راغب کرسکتا ہے جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اورحکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اورعوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔