ایک اور ٹرین حادثہ، گاڑی گیس بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی

ایک اور ٹرین حادثہ، گاڑی گیس بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی
ٹنڈوآدم (پبلک نیوز) کراچی سے پنجاب آنے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈوآدم کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔تفصیلات کے مطابق خدا آباد ریلوے پھاٹک پر گیس سے بھرا ٹینکر کھڑا تھا کہ گاڑی اس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں آئل ٹینکر دو حصوں میں بٹ گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے گاڑی کا پہلا مسافر ڈبہ پٹڑی سے اتر گیا۔ رحمان بابا ایکسپریس کے پہلے ڈبے کے پہیے پٹڑی سے اتر گئے۔ جس کے بعد گاڑی کے مسافروں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔