انسداد منشیات فورس میں بھرتیوں کی منظوری

انسداد منشیات فورس میں بھرتیوں کی منظوری
 پبلک نیوز: وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انسداد منشیات فورس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ نئی بھرتیوں سے منشیات کے خلاف جاری جنگ میں مدد ملے گیانسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام ویبینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فورس کی استعداد کار بہتر بنانے کے لئے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔ ڈرگ کی وبا کو کنٹرول نہ کیا آئندہ پانچ سے دس سالوں میں موسمی تبدیلیوں کی طرح یہ تنگ کرے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات صرف اینٹی نارکوٹیکس فورس کا کام نہیں ہے۔ ملک کے ہر شہری کو منشیات کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ منشیات کے استعمال میں آخری سٹیج انسان کو پاگل کر دیتی ہے۔ سب کو مل کراس کیخلاف مہم چلانا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ گلی محلے میں پینے والا نہیں بیچنے والا اس کا ذمہ دار ہے۔ منشیات کے عادی افراد کو مریض کی طرح ڈیل کریں۔ منشیات فروشوں کی نشاندہی کرنے سے نہ گھبرائیں۔ اے این ایف کو اطلاع دے کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ اے این ایف کے ملازمین کی تنخواہوں میں آضافہ کیلئے بات کی ہے۔ شہداوں کے خاندان کیلئے بات کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔