لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے ،غنڈہ گردی کی جا رہی ہے،ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔