جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ٹرافی کو ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک لے جایا گیا جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، ٹرافی کو بھارت کے نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں اتارا گیا۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ ٹرافی کو 18 ملکوں میں لے جایا جائے گا، 31 جولائی سے 4 اگست تک ٹرافی پاکستان کے مختلف شہروں میں لائی جائے گی ۔ 4 ستمبر کو ٹرافی واپس میزبان ملک انڈیا لے کر جایا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ رواں برس اکتوبر میں شیڈول ہے۔An out-of-this-world moment for the cricketing world as the #CWC23 trophy unveiled in space. Marks a milestone of being one of the first official sporting trophies to be sent to space. Indeed a galactic start for the ICC Men's Cricket World Cup Trophy Tour in India. @BCCI @ICC… pic.twitter.com/wNZU6ByRI5
— Jay Shah (@JayShah) June 26, 2023
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ سربراہ بی سی سی آئی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی دنیا سے باہر خلا میں رونمائی کی گئی، کسی بھی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی آفیشل ٹرافی ہے جسے خلا میں بھیجا گیا۔