ویب ڈیسک: گزشتہ دنوں امارات اسلامی کا ایک ممبر افغانستان کے علاقے لال پورہ میں دریا میں ڈوب گیا۔ ڈوبنے والے شخص کی لاش دریائے کابل میں بہتی ہوئی پاکستان پہنچی۔
لاش کو فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کے جوانوں نے دریائے کابل سے نکالا۔ پاکستان نے فوری طور پر افغان حکام کو مطلع کیا اور لاش کو براستہ طورخم واپس کر دیا۔
امارات اسلامی اور افغان حکام نے اس مدد پر پاکستانی فوج کا شکریہ ادا کیا۔