ویب ڈیسک: سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کی ٹانگ پاکستان میں ہی تیار ہوگئی۔
ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سندھ حزب اللہ بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیونکس پاکستان زخمی اونٹنی کی ٹانگ تیار کرے گی۔ بائیونکس پاکستان مختلف انسانی اعضاء بھی تیار کرتی ہے ۔ بائیونکس پاکستان نے نمائندوں نے شیلٹر ہوم کا سروے کیا ہے ۔ بائیوٹکس پاکستان نے اونٹنی کی ٹانگ کا چیک اپ بھی کیا ہے۔
بائیونکس پاکستان کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ زخم ٹھیک ہونے تک ٹانگ تیار نہیں ہوسکتی۔ جیسے اونٹنی کا زخم ٹھیک ہوگا تو ٹانگ کی تیاری کا مرحلہ شروع ہوگا۔
حزب اللہ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اونٹنی کی ٹانگ بائیونکس پاکستان محکمہ لائیو اسٹاک کے اشتراک سے تیار کرے گی۔
خیال رہے کہ عمرکوٹ کی تحصیل کنری میں نامعلوم افراد نے اونٹنی کی چاروں ٹانگیں کاٹ دیں۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اونٹنی دم توڑ گئی۔ ایک راہگیر کے مطابق اونٹنی مردہ حالت میں ملی اور چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی تھی۔