ویب ڈیسک: ٹیچنگ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق الائیڈ اسپتال ون ، ٹو ، چلڈرن اسپتال ، جنرل اسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد میں ہڑتال جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز نے ایم ایس اور پولیس کے خلاف جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے پریس کانفرنس بھی کی جائے گی