ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈنے سوریاکماریادیو سے پہلی پوزیشن چھین لی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈنے سوریاکماریادیو سے پہلی پوزیشن چھین لی

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی  پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق بھارت کے سوریا کمار یادیو سے نمبر ون بیٹر کی پوزیشن چھن گئی۔ 

دوسری جانب آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 4 درجہ بہتری کے بعد ٹی ٹؤئنٹی کے نمبرون  بیٹر بن گئے جبکہ سوریا کمار یادیو دسمبر 2023 سے نمبر ون بیٹر تھے۔ 

انگلینڈ کے فل سالٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔البتہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد  بدستورچوتھے اور پانچویں نمبر پرچلے گئے ۔ جوز بٹلر چھٹے اور انڈیا کے یشسوی جیسوال کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ 

ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ افغانستان کے راشد خان 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 

وانندو ہسارنگا تیسرے اور جوش ہیزل ووڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ویسٹ انڈیز کےعقیل حسین پانچویں  اور آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا2 درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بھارت کے کلدیپ یادیو کی لمبی چھلانگ، 20 درجہ بہتری کےبعد 11 ویں پوزیشن  پر آگئے۔

 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ

سری لنکا کے وانندو ہسارانگا  ٹی ٹوئنٹی  کےنمبر ون آل راؤنڈربن گئے ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی 2 درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے اور بھارت کے ہردک پانڈیا کی 4 درجہ  بہتری کےبعد تیسرے اور مارکس اسٹوئنس کی چوتھی پوزیشن۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔