(ویب ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعظم کی پیشکش پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جواب دینے کا حق ہے، میں فارم 47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں ، بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئے گا ، بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے ، یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر اعظم نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا ، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے ، میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا ۔
ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد ، محمود الرشید، حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے ۔
بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں آپ کی بات ہوگئی ہے آپ کو موقع دے دیا ہے آپ کا جواب آگیا ہے ، آپ کے نام پر کوئی کٹ موشن نہیں ہے۔