ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی شائقین کو 'عمران خان' کی شرٹس    پہننے سے گارڈ کے روکنے کی ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی شائقین کو 'عمران خان' کی شرٹس    پہننے سے گارڈ کے روکنے کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک )   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی شائقین کو ' عمران خان' کی شرٹس کے ساتھ اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ، سیکیورٹی گارڈ اور پاکستان شائقین کی  تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران  ایک غیر متوقع تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب سیکیورٹی گورڈز نے پاکستانی کرکٹر عمران خان کے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنی شرٹس اتار دیں۔

میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والے شائقین سیکیورٹی گارڈز کے مطالبے پر حیران رہ گئے جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ انکی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

ایک مداح نے سیکیورٹی گارڈ سے پوچھا کہ   آئی سی سی کے قوانین میں یا ان کی ویب سائٹ پر یہ کہاں لکھا ہے کہ کوئی یہ شرٹ نہیں پہن سکتا؟ ۔یہ ایک کرکٹر کی تصویر ہے۔ کیریبین میں واقع کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹر کی تصویر کیوں نہیں لے جایا جا سکتا۔

اس کے جواب میں سیکیورٹی گارڈ عشر نے کہا کہ   "میں اپنے افسران کے احکامات پر عمل کر رہا ہوں اور اپنا کام کر رہا ہوں۔" 

واضح رہے کہ اس سے قبل، پاکستان میں، بہت سے شائقین کو پاکستانی کرکٹر کی شرٹ پہننے سے منع کیا گیا   تھا، کیونکہ اسے سیاسی بیان سمجھا جاتا ہے۔

Watch Live Public News