اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے حوالے سے شاہد خاقان کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مثال ہے،چوری اوپر سے سینہ زوری نااہل لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ریکارڈ جلانے اور غائب کروانے میں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں، شریف خاندان کے کرپشن کے قصے عالمی سطح پر مشہور ہیں، بھارت کی گود میں بیٹھ کر ذاتی فائدے حاصل کرنے والے کشمیر کو پسِ پُشت ڈال چکے تھے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگی درباری اپنے بیانات کے ذریعے بھارتی بیانیے کی راہ ہموار کر رہے ہیں،موصوف کے اکاؤنٹ میں 637 ملین روپے سے زائد کے فنڈز بھارتی کمپنی سے آئے، بھارتی کمپنیوں کیساتھ کاروبار کرنے والے آج کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔