اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر اسد عمر کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے شروع ہو گی۔
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے بتایا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ اسد عمر نے کہا 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔