سابق ایم این اے علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

سابق ایم این اے علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے علی وزیر کے خلاف تھری ایم پی او کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل علی وزیر کو 4 ستمبر سے 19 ستمبر تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے ،نئے احکامات کے تحت علی وزیر کو 4 اکتوبر تک نظر بند رکھا جائے گا ۔

علی وزیر کے وکلاء نے تھری ایم پی او احکامات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز 24 ستمبر کو نظر بندی احکامات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔

Watch Live Public News