پی ٹی آئی جلسہ، این او سی نہ ملا تو  جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے ، علیمہ خان

پی ٹی آئی جلسہ، این او سی نہ ملا تو  جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے ، علیمہ خان

(ویب ڈیسک ) علیمہ خان کا  کہنا ہے کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیں گے ہم پنڈی شہر کے اندر جلسہ کریں گےاوراگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم اسے احتجاج میں تبدیل  کر دیں گے۔

علیمہ خان نے  اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اسکا مقصد کیا ہے،انکا پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ دو تہائی اکثریت دوسری جماعتوں کو دی جائے تاکہ قاضی فائز کو توسیع ملے،اسی توسیع کے لئے پی ٹی آئی کو تباہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ  انسانی حقوق سے متعلق  جو پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی وہ آج تک نہیں سنی گئی ، بانی چیئرمین کہتے ہیں کہ اگر یہ توسیع کے کئے دو تہائی اکثریت میں کامیاب ہو گئے،تو یہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68سال کر دیں گے، اسکا مطلب ہے ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کے لئے پورے ملک کو داؤپر لگا دے گا ۔

علیمہ خان نے کہا کہ  جب توسیع ملے گی تو یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے ، چوری شدہ ووٹ کے تحفظ کے لئے آپکو قاضی فائز کی ضرورت ہے ،جتنی بڑی آئین شکنی ہوئی ہے جب تک تحفظ نہیں ملے گا یہ ڈرے ہوئے ہیں،انکے اوپر تو ارٹیکل 6 لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ہم لوگ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے تو وہ ہمیں انصاف دے سکیں گے ،اب ہماری اپنی آزادی کا سوال ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ میری فکر نہ کریں آپ اپنے لئے نکلیں ۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا 28کو پنڈی میں جلسہ کریں، ہمارے وکلاء این او سی کے لئے کوشش کر رہے ہیں،لیکن انھوں نے این او سی نہیں دینا،ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے،ہم نے آج احتجاج کیا کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیں ہم پنڈی شہر کے اندر جائیں گے، اگر شہر کے اندر اجازت نہ ملی تو ہم اسے احتجاج میں تبدیل  کر دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  لوگوں کو جمہوریت،عدلیہ اور اپنی آزادی کے لئے کھڑے ہونے کا حق بنتا ہے، لاہور مینار پاکستان پر 5اکتوبر احتجاج کے لئے این او سی اپلائی کر دیا ہے، اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے اور اگر این او سی نہ بھی ملا تو 28ستمبر کو پندی میں احتجاج کریں گے۔

Watch Live Public News