12ویں کراچی ادبی میلہ کا آغار

12ویں کراچی ادبی میلہ کا آغار

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں 12ویں کراچی ادبی میلہ کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا مقامی ہوٹل میں آغار ہو گیا ہے۔ کورونا وبا کے باعث ادبی میلے کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام سیشنز آن لائن کیے جا رہے ہیں۔ کراچی ادبی میلہ ڈیجیٹل ایڈیشن 28 مارچ تک جاری رہے گا۔ حسینہ معین کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔

افتتاحی سیشن میں ایم ڈی آکسفورڈ یونیورسٹی ارشد سعید، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، ایم ڈی Getz فارما خالد محمود اور فرانس کے قونصل جنرل Didier Talpain نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی آکسفورڈ یونیورسٹی ارشد سعید کا کہنا تھا کہ حسینہ معین صاحبہ کا انتقال ایک افسوس ناک واقع ہے۔ ٹیلی وژن ڈراموں کو انہوں نے بدل کر رکھ دیا تھا۔ تمام لوگوں کو کراچی ادبے میلے کے ڈیجٹل ایڈیشن میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں میلہ ہر صورت منعقد ہونا چاہیے۔ موجودہ صورتحال میں میلہ کا ڈیجیٹل ایڈیشن قابل صد تحسین ہے۔ بارہ ممالک سے 150 مقریرین آن لائن شرکت کریں گے۔ تین روز میں چالیس سیشنز کیے جائیں گے۔

صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا کہ میرے لیے فخر کی بات ہے میں اس فیسٹیول کی تقریب کا حصہ ہوں۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول بارہ سال سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول پاکستان کا بہترین فیسٹیول ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شرکت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وباء کے باعث افراد کی شرکت ممکن نہیں ہے لیکن اس کو آن لائن سسٹم کے ذریعہ کنیکٹ کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول ہمارے کلچر کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر جیٹزفارما پرائیوٹ لمیٹیڈ خالد محمود نے کہا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کی کوشش کا کریڈیٹ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کو جاتا ہے۔ ہماری کمپنی 1995 سے اس ملک کی عوام کی خدمت میں کوشاں ہیں۔ ہماری جانب سے عوام کو بہترین ادویات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشیش یہ ہی ہے کہ صحت اور تعلیم پر کام کیا جائے۔ پرائیوٹ سیکٹر فیسٹیول اور آرٹ کو بھر پور حمایت کرتا ہے۔ فیسٹیول کے ذریعہ ہمارے کلچر کا آرٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ لٹریچر فیسٹیول کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور مختکف شہروں میں بھی اس کا انعقاد ہورہا ہے۔ ہم کے ایل ایف کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور میں ان تمام افراد کا شکر گزار ہوں جو اس کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔