اسلام آباد (پبلک نیوز) ٹیکس پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن میں 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ، ایف بی آر نے آخری تاریخ میں 30 جون 2021 تک توسیع کر دی۔
ٹیکس دہندگان کو اپنے پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31 مارچ کی مہلت دی گئی تھی۔ ایف بی آر نے آخری تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس پیئر پروفائل اپڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کی شق 214 اے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹیکس گزاروں کو سیکشن 114 اے کے تحت ٹیکس پئیر پروفائل اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ میں 30 جون 2021 تک توسیع دے دی گئی ہے۔
اس سے پہلے ٹیکس گزار 31 مار چ 2021 تک اپنا پروفائل اپڈیٹ کرنے کے پابند تھے۔