ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر، سوات میں ایئرپورٹ کا افتتاح

ٹیررازم سے ٹورازم کا سفر، سوات میں ایئرپورٹ کا افتتاح

سوات (پبلک نیوز) پاکستان نے ٹیررازم سے ٹورازم کے سفر میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سوات میں سیدو شریف ہوائی اڈے کا افتتاح کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک وقت تھا جب دہشتگرد سوات پہ قابض تھے۔ ہر طرف خوف کے سائے، دہشتگرد انسانوں کے درپے تھے۔ تعلیمی ادارے نذر آتش کیے جا رہے تھے۔ یہ پاک فوج تھی جس نے بذریعہ آپریشن راہ راست سوات کو دہشتگردوں سے پاک کیا۔

دہشتگردوں کا مضبوط گڑھ مالم جبہ 24 مئی 2009 کو کلئیر کیا گیا۔ خوبصورت وادی کالام کو دہشتگردوں سے مکمل کلئیر کیا گیا۔ پیوچار کے مشکل ترین آپریشن کو دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سیدو شریف ائیرپورٹ کھلنے سے غیر ملکی سیاح بھی راغب ہوں گے۔ پرامن، خوشحال پاکستان کی جانب سفر شہداء کی قربانیوں کا کے مرہون منت ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ہینڈل پر جاری کردہ ٹویٹ میں تین تصایر شیئر کی گئی ہیں جن میں وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان ، وزیر ہوا بازی غلام سرورخان اور وفاقی وزیر مراد سعید ایک فلائٹ میں موجود ہیں۔ ساتھ لکھا گیا ہے کہ سوات میں سیاحت کا فروغ، سترہ سال بعد سیدو شریف ایئرپورٹ کا آپریشنل کر دیا گیا۔

ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ افتتاح پرواز سیدو شریف ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی ہے۔ ہفتہ میں دو پروازیں سوات لینڈ کیا کریں گے جبکہ اگلے فیز میں بین الاقوامی آپریشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔