اسلام آباد: ( پبلک نیوز) حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا ترپ کا پتہ جلد ہی سامنے لانے والے ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اور اب باری ہے کمالیہ کی! آئیے مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں- منڈی بہاء الدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ کے کامیاب جلسوں کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1507586940752736256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1507586940752736256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F281301- اپنی دوسری ٹویٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن نے ہمارے لیے کر دیا ہے، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میں نے اپنے 26 سالہ تحریک انصاف کے سفر میں ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی جو عمران خان کی آج ہے۔ قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔ اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان جیت چکے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید خیال رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید خان نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جیت چکے ہیں۔ اپوزیشن کا مقابلہ کسی روایتی وزیراعظم سے نہیں، عمران خان سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے لیڈر کپتان کے ساتھ ہے۔ جب عوام اپنا فیصلہ کر لے تو عوام کے نمائندے ان کے خلاف جا کر اپنی سیاست ہی ختم کریں گے۔ https://twitter.com/FaisalJavedKhan/status/1507205502844899333?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1507205502844899333%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F64142%2F سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جو ہو رہا ہے، بہترین ہے۔ انشاء اللہ یہ ایک عظیم قوم بننے جا رہی ہے۔